Homeتازہ ترینعمران خان نے درخواست ضمانت خارج کرنیکا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

عمران خان نے درخواست ضمانت خارج کرنیکا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Lahore-High-Court

عمران خان نے درخواست ضمانت خارج کرنیکا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور:(سنو نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشتگری عدالت کا درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے 7 درخواستیں دائر کر دیں۔

درخواستوں میں اے ٹی سی ، سپریڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں ہوں ،عدم پیشی پر اے ٹی سی نے درخواست ضمانتیں خارج کر دیں ہیں ۔

درخوست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں ہونے کے باعث عدالت پیش ہونا میرے اختیار اور کنٹرول میں نہیں ہے، اے ٹی سی نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور ضمانتیں خارج کر دیں ۔

لاہور ہائیکورٹ انسداد دہشتگری عدالت کا درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، ہائیکورٹ اے ٹی سی کو تمام درخواست ضمانتوں پر دوبارہ سماعت کا حکم دے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت سات مقدمات اے ٹی سی کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے، ملزم چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے،1 لاکھ جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔

Share With:
Rate This Article