Homeتازہ ترینمعمر رانا کی پریانکا چوپڑا کی رنگت پر جملے بازی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

معمر رانا کی پریانکا چوپڑا کی رنگت پر جملے بازی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

معمر رانا کی پریانکا چوپڑا کی رنگت پر جملے بازی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

لاہور: (ویب ڈیسک) مقبول اداکار معمر رانا کی جانب سے سابق مس ورلڈ و بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی رنگت پر جملے بازی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moammar Rana (@moammarrana.offical)


اداکار معمر رانا ایک پوسٹ کارڈ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے فلمی کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moammar Rana (@moammarrana.offical)


پوسٹ کارڈ کے میزبان نے معمر رانا سے سوال کیا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جنہیں آپ بغیر میک اپ دیکھ کر حیران رہ گئے ہوں۔ جس پر معمر رانا نے کہا کہ بھارت میں سلمان خان کے ساتھ بیٹھا تھا کہ وہاں ایک خاتون آئیں، جنہیں پہچان نہ سکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moammar Rana (@moammarrana.offical)


معمر رانا نے بتایا جب خاتون اٹھ کر چلی گئیں تو سلمان خان سے پوچھا کہ وہ کون تھیں؟ سلمان خان نے مجھے بتایا کہ وہ پریانکا چوپڑا تھیں جس پر میں حیران رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پریانکا کو دیکھ کر میرا کرش ختم ہوگیا۔

پوسٹ کارڈ کے دوران معمر رانا کی جانب سے پریانکا چوپڑا کی رنگت بازی پر بات کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Moammar Rana (@moammarrana.offical)


سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مینشن کیا اور کہا کہ اپنے خلاف ہونے والی نامناسب گفتگو پر دونوں افراد کےخلاف قانونی کارروائی کریں۔

Share With:
Rate This Article