Homeٹیکنالوجیمیٹا نے تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیا

میٹا نے تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیا

Mark Zuckerberg: Threads users down by more than a half

میٹا نے تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک)ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی میٹا نےگذشتہ ماہ ایک نئے پلیٹ فارم تھریڈز کا آغاز کیا تھا جس میں اب پیش رفت ہوئی ہے، کمپنی نے اب تھریڈز کا ویب ورژن متعارف کرا دیاہے۔

گذشتہ روز سربراہ میٹا مارک زکر برگ نے نئے فیچر کا اعلان اپنی تھریڈز پوسٹ میں کیا تھا۔

مارک زکر برگ نے اس پوسٹ میں لکھا کہ تھریڈز صارفین اب اپنے کمپیوٹر سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر لاگ ان کرکے اسے استعمال کر سکیں گے۔

یہ ٹھریڈز ویب ورژن آئندہ چند کچھ دنوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

تھریڈز پلیٹ فارم میں اس فیچر کا اضافہ برانڈز، کمپنی اکاؤنٹس، مشتہرین اور صحافیوں کیلئے کیا گیا ہےجو تھریڈز کے استعمال کو قابلِ قبول بنائے گا جسکی بدولت صارفین پلیٹ فارم کو اب بڑی سکرین پر بھی استعمال کر سکیں گے۔

تھریڈز نے 5 جولائی کو اپنی لانچنگ کے بعد ایک ہفتہ میں ہی 10 کروڑ اکاؤنٹس کی حد عبور کرلی تھی، تھریڈز کی مقبولیت میں گذشتہ دنوں کمی دیکھی گئی جس کی وجہ صارفین کے ابتدائی تجربے کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر واپس لوٹنا تھا۔

خیال رہے کہ میٹا تھریڈز کو ٹویٹر کے مقابلے میں لایا تھا جس کے بعد مارک زکر برگ اور ایلون مسک کے مابین لفظی جنگ بھی شروع ہو گئی تھی اور ان دونوں نے آپس میں ایک فائٹ کا بھی اعلان کیا تھا جو کہ اٹلی میں ہونا تھی۔

Share With:
Rate This Article