Homeتازہ ترینٹھٹھہ: ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ٹھٹھہ: ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ٹھٹھہ: ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ٹھٹھہ: (سنو نیوز) ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حیدر آباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین ملاکا تیار پل کے قریب ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مقامی افراد نے حادثے کی جگہ پہنچ کر وین میں پھنسے لوگوں کو باہر نکلا، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو مقامی ہسپتال رورل ہیلتھ جھرک منتقل کر دیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم نے نوٹس لے کر کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ اور ریسکیو 1122 کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک اور واقعے میں اوچ شریف کے قریب موٹر وے ایم 5 پر لوڈر مزدا ٹرالر سے جا ٹکرایا، افسوس ناک حادثے میں لوڈر، ڈرائیور اور ہیلپر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ مجاہد اللہ اور 30 سالہ سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

Share With:
Rate This Article