Homeتازہ ترینچہرے کی سرجری کیلئے کلینک پر شوبز کے علاوہ کونسی شخصیات آتی ہیں؟شائستہ نے بتا دیا

چہرے کی سرجری کیلئے کلینک پر شوبز کے علاوہ کونسی شخصیات آتی ہیں؟شائستہ نے بتا دیا

چہرے کی سرجری کیلئے کلینک پر شوبز کے علاوہ کونسی شخصیات آتی ہیں؟شائستہ نے بتا دیا

لاہور: (ویب ڈیسک )نامور مارننگ شو میزبان، اداکارہ اور ایستھیٹک ڈاکٹر شائستہ لودھی نے انکشاف کیا کہ میرے کلینک میں شوبز شخصیات کے علاوہ سیاستدان اور اسکالرز بھی اپنے چہرے پر پروسیجر کرواتے ہیں۔


شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے کلینک میں ہونے والی پرووسیجرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام میں زیادہ لوگ چہرے کی جھڑیاں،ڈبل چن کو کم کرنے کےلئے آتے ہیں۔ انہوں نے نام لئے بغیر بتایا کہ شوبز شخصیات میں زیادہ تر اداکار اپنے چہرے کی رنگت کو نکھارنے کے لئے آتے ہیں۔


اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جو اپنے چہرے پرپروسیجر کروانے کے لئے موبائل فون پر دوسری لڑکیوں کی تصاویر دکھاتی ہیں جوشوہر یا منگیتر نے فاروڈ کی ہوتی ہیں ،جس پر ایسی لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ ایسے لڑکوں سے جان چھڑانی چاہیے جو آپ کے چہرے کی بے عزتی کر رہا ہے۔


شائستہ لودھی نے مزید بتایا کہ ایک شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ میرے کلینک آیا اور ہنستے ہوئے کہنے لگا کہ میری اہلیہ آپ جیسا کتنے دنوں میں بن جائیں گی؟ انہوں نے کہا کہ اس شخص کے برابر میں بیٹھی خاتون کچھ نہیں بول سکی، اگر میں اس کی جگہ ہوتی تو اس کو گریبان سے پکڑتی کہ وہ ایسا کیسے کہہ سکتا ہے۔

Share With:
Rate This Article