Homeانٹرٹینمنٹسلمان خان کا نیا ہیر سٹائل، وجہ سامنے آ گئی

سلمان خان کا نیا ہیر سٹائل، وجہ سامنے آ گئی

salman-khan

سلمان خان کا نیا ہیر سٹائل، وجہ سامنے آ گئی

ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے مشہورسٹار اداکار سلمان خان کو انڈین فلم انڈسٹری کا سٹائل آئیکون کہا جانا غلط نہ ہوگا، وہ آئے روز نت نئے فیشن سٹائل اپناتے رہتے ہیں ۔

گذشتہ روز مداحوں نے سلمان خان کو ایک اور نئے ہیر سٹائل میں دیکھا ہے جسکی دھوم سوشل میڈیا پر ہو رہی ہے۔

انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات جب سلمان خان ایک پارٹی میں شرکت کے لیے ہوٹل آئے تو اداکار کو بالوں کے بغیر گنجا دیکھا گیا، جسکے بعد سلمان خان کے اس نئے ہیئر سٹائل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر کسی نے ان کو آرمی مین اور کسی نے کہا کہ سلما ن خان نے یہ سٹائل اپنی آنے والی نئی فلم کیلئے کیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی وڈ ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کی اگلی ایکشن فلم میں نظر آئیں گے جس میں وہ آرمی افسر کا کردار ادا کریں گے۔

اسی فلم میں آرمی افسر کا کردار نبھانے کے لیے سلمان خان نے مبینہ طور پر نیا ہیئر اسٹائل رکھا ہے، جو لک ٹیسٹ میں کام آئے گا۔

Share With:
Rate This Article