Homeٹیکنالوجیایلون مسک کا ‘ایکس’ استعمال کرنیوالے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان

ایلون مسک کا ‘ایکس’ استعمال کرنیوالے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان

elon musk

ایلون مسک کا ‘ایکس’ استعمال کرنیوالے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان

کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک) ٹوئٹر (ایکس) اورٹیسلا کمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے ‘ایکس’ استعمال کرنیوالے صحافیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے اظہارِ رائے کی آزادی اور لکھاریوں سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنا پیغام دنیا میں موجود ان صحافیوں کے نام لکھا ہے جو ایکس استعمال کرتے ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اگر آپ صحافی ہیں اور لکھتے ہوئے آزادی چاہتے ہیں اور زیادہ آمدنی کے خواہش مند ہیں تو اس پلیٹ فارم (ایکس) پر اپنی لکھی ہوئی تحریر اپ لوڈ کریں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹویٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سوشل میڈیا سائٹ کے مالک نے بلاک کا آپشن ہی ختم کر دیا ہے، اس سے پہلے ٹویٹر پر ناپسندیدہ صارفین کو بلاک کر کے ان کے ٹویٹس کو اپنی ٹائم لائن سے دور رکھنے اور انہیں اپنے ٹویٹس پر کمنٹ کرنے سے روکنے کا آپشن موجود تھا۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی پالیسی گوگل اور ایپل کی پالیسیوں کے خلاف ہے، اس پر عمل در آمد کی صورت میں ٹویٹر کو پلے سٹور سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اکتوبر 2022 ء میں ٹویٹر کمپنی کو 44 بلین ڈالر کی بڑی رقم کے عوض خریدنے کے بعد اس کا لوگو تبدیل کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

جس کے بعد ٹویٹر لوگو کو کمپنی کے ہیڈکوارٹرز، سان فرانسسکو سے ہٹا دیا گیا اور اس کی جگہ ایکس لوگو کو لگایا گیا ہے۔ آج کمپنی کو ایکس کہا جاتا ہے۔

Share With:
Rate This Article