Homeتازہ ترینسونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی: 3 ہزار 500 روپے سستا

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی: 3 ہزار 500 روپے سستا

Gold

سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی: 3 ہزار 500 روپے سستا

کراچی: (سنو نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی:انڈیکس میں700سےزائدپوائنٹس کااضافہ

گزشتہ ہفتے 19 اپریل 2024 کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 2380 ڈالر فی اونس ہے۔

Share With:
Rate This Article