Homeپاکستاننواز شریف کی آج رات چین کیلئے روانگی متوقع

نواز شریف کی آج رات چین کیلئے روانگی متوقع

قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف/ فائل فوٹو

نواز شریف کی آج رات چین کیلئے روانگی متوقع

اسلام آباد: (سنو نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف چین کا دورہ کرینگے۔ نواز شریف کی آج رات چین کیلئے روانگی متوقع ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف دورہ چین میں حکومتی شخصیات سے اہم ملاقات کرینگے۔ میاں نواز شریف لاہور سے چائنہ روانہ ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے، اس کے علاوہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ساتھ چین کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

یاد رہے کچھ روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کر کے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، حالیہ دہشت گردی اور عوامی منصوبوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے حکومت جو کچھ کرسکی، کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، پاک افواج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔

Share With:
Rate This Article