27 April 2024

Homeتازہ ترینیوکرین پر روس کا بڑا حملہ

یوکرین پر روس کا بڑا حملہ

Ukraine updates: Russia launches 'largest' attack on energy

یوکرین پر روس کا بڑا حملہ

کیف:(ویب ڈیسک) یوکرینی حکام کے مطابق روس نے گذشتہ رات یوکرین کے اہم انفراسٹرکچر پر میزائلوں اور ڈرونز سے زبردست حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

اس حملے کے دوران یوکرین کے دارالحکومت کیف کو بھی روسی میزائلوں نے نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روس کی طرف سے ملک کے دارالحکومت کیف کی طرف داغے گئے 31 میزائلوں کو روک دیا ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق ان حملوں سے ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے اور ان میں سے چار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ ہفتوں میں روس کا سب سے بڑا حملہ ہے ۔ اس حملے نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو اپنے مغربی اتحادیوں سے مزید فوجی امداد کی درخواست کا اعادہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔

پہلے خطرے کی گھنٹی مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے بجی، جس سے بیلسٹک میزائل حملے کے خطرے کی وارننگ دی گئی، اور پہلے دھماکے دو گھنٹے بعد ہوئے۔ شہر کے ملٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سارہی پوپکو نے ٹیلی گرام میں بتایا کہ پوڈیلسکی، شوچینکیوسکی اور سویاٹوشین اضلاع میں عمارتیں گر گئیں، جس سے بجلی کے ٹرانسفارمر، کئی رہائشی عمارتوں اور کاروں میں آگ لگ گئی۔تاہم کامیاب جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں، دشمن کے تمام میزائلوں کو کیف اور دارالحکومت کے قریب مار گرایا گیا ہے۔

کیف کے رہائشی علاقوں میں سے ایک لوکیانیوکا میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں گلی میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا، دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بہت سے لوگوں نے اپنی حفاظت کے لیے دن کے ابتدائی اوقات زیر زمین پناہ گاہوں اور سب وے اسٹیشنوں میں گزارے۔

Share With:
Rate This Article