Homeکھیلچولستان کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے مقابلے جاری

چولستان کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے مقابلے جاری

چولستان کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے مقابلے جاری

چولستان کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے مقابلے جاری

ملتان :(سنونیوزز)چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئن فیصل شادی خیل کی پہلی پوزیشن ۔ پری پیرڈ کیٹیگری کے راونڈ ون میں ریسرز 225 کلومیٹر کے ٹریک پر روانہ ۔

چولستان کے صحرا میں دھول اڑاتی گاڑیوں کے مقابلے جاری، 19 ویں چولستان جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئن فیصل شادی خیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،فیصل شادی خیل نے 3 کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ اور پانچ سیکنڈ میں مکمل کیا۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں دوسرے نمبر پر میر نادر مگسی رہے جبکہ زین محمود چوہدری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں شریک 5 ریسرز میں سلمی مروت خان نے تین کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ 13 اعشاریہ 27 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راونڈ میں آسٹریلیا سے آنے والے ریسر گریم نے بھی شرکت کی، کل 23 فروری کو پریپئرڈ کیٹیگری کے پہلے راونڈ میں ریسرز کو 225 کلومیٹر کا ٹریک عبور کرنا ہوگا۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی ٹوینٹی رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں،بابر نے یہ سنگ میل آج کراچی کنگز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا،کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے آج چھٹا رن لے کر اپنے ٹی ٹوینٹی کیرئیر کے 10 ہزار رنز مکمل کئے۔

بابراعظم نے کیریئر میں 19 ٹیموں کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں، سابق قومی کپتان نے پاکستان کی جانب سے 3698 اور کراچی کنگز کیلئے 2398 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیونل میسی کا سابقہ کلب بارسلونا کو ٹرافی کا عطیہ

بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رنز بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں، وہ مجموعی طور پر 10 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے 13 ویں پلیئر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے سب سے زیادہ 14562 رنز بنائے ہیں جبکہ پاکستان کے شعیب ملک نے 13159 ٹی ٹوئنٹی رنز بنائے ہیں۔

بابراعظم نے یہ اعزاز صرف 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا جبکہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ285 اننگز کھیل کر سرانجام دیا تھا۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پاکستان سپر لیگ میں تاریخ رقم کردی۔3000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بابراعظم نے یہ سنگ میل عبور کیا۔بابراعظم نے یہ تاریخی سنگ میل 80 سے زائد اننگز میں انجام دیا۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز میں 44.83 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 3004 رنز بنائے ہیں۔

اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بابراعظم نے 42 گیندوں پر 68 رنز بنائے تاہم اسکے باوجود انکی ٹیم میچ نہیں جیت سکی۔پشاور زلمی 207 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بناسکی۔بابراعظم کے پی ایس ایل کیریئر میں 29 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

Share With:
Rate This Article