Homeپاکستانپنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس23فروری کو طلب

پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس23فروری کو طلب

پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس23فروری کو طلب

پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس23فروری کو طلب

لاہور:(سنونیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس کل23فروری کو طلب کر لیا۔اجلاس کل وزیراعلی آفس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پنجاب کابینہ کا 42واں اجلاس ہو گا۔اجلاس میں تمام صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شرکت کریں گے۔اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی الوداعی خطاب بھی کریں گے۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پی آئی ٹی بی کی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 13 ماہ میں پی آئی ٹی بی نے استعداد سے بڑھ کر ڈلیور کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے صرف 2 ہفتے میں سافٹ ویئر بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

آصف زرداری کو صدر بنانا پاکستان کی توہین ہوگی: شیر افضل مروت

 اس سے قبل عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس کل مورخہ 2024-02-23 کو صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار حلف لیں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی پہلی صوبائی اسمبلی ہے جس کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن 137 اراکین اسمبلی کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی سیاسی جماعت ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کا دوسرا نمبر ہے۔ عام انتخابات کے بعد سے کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

Share With:
Rate This Article