لیونل میسی کا سابقہ کلب بارسلونا کو ٹرافی کا عطیہ
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی 8ویں بیلن ڈی آر ٹرافی اپنے سابقہ کلب بارسلونا کو یادگار کے طور پر عطیہ کردی ہے جو بارسلونا میوزیم کی زینت بنے گی۔ میڈیا رپورٹس کے ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو 8 بار بیل ڈی آر ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا نمبر ہے، وہ اب تک 6 بیلن ڈی آر ٹرافیز جیت چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: https://sunonews.tv/14/02/2024/latest/69256/ سال 2021 میں عالمی شہرت یافتہ فٹبال لیونل میسی نے بارسلونا کو خیرباد کہا اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) میں شامل ہوئے۔ پی ایس جی کے بعد اب وہ انٹر میامی فٹبال کلب کا حصہ بن گئے ہیں۔ لیونل میسی کا کہنا ہے کہ بارسلونا کلب سے بہت سا پیار اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ میرے لیے کلب کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ میسی کا مزید کہنا تھا کہ آٹھوان بیلن ڈی آر ایوارڈ بارسلونا کو عطیہ کیا ہے تاکہ کھلاڑیوں میں جذبہ بیدار ہو اور بارسلونا کلب کی خاطر جیتنے کی بھرپور کوشش کریں۔