Homeتازہ ترینجونیئر سکواش چیمپئن شپ: حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل جیت لیا

جونیئر سکواش چیمپئن شپ: حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل جیت لیا

حذیفہ ابراہیم

جونیئر سکواش چیمپئن شپ: حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل جیت لیا

لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کے سکواش کے کھلاڑی حذیفہ ابراہیم نے عالمی سطح پر بڑا اعزازاپنے نام کر لیا، حذیفہ ابراہیم نے یوایس اوپن انڈر19 چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

فائنل میں ٹاپ سیڈ امریکی پلیئر ریشی سری واستوو نے حذیفہ ابراہیم کو 1-3 سے شکست دی، امریکا کے ریشی سری واستوو نے پاکستان کے حذیفہ ابراہیم کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے ریشی سری واستوو کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 148 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سکواش کے ایک اور قومی کھلاڑی حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جتوایا تھا۔ آخری بار جان شیر خان نے 1986 میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔

حمزہ نے کہا تھا کہ اپنے کوچز، پاکستان سکواش فیڈریشن اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بے انتہا سپورٹ کیا۔ اگر پاکستان سے ایسے ہی سپورٹ ملتی رہی تو میں پاکستان کا نام اسی طرح روشن کرتا رہونگا۔

یہ بھی پڑھیں

فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے، شاداب خان کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔

پنجاب پولیس نے نامور کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا، کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے۔

سٹار پلیئر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا، پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے ، نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا ۔

Share With:
Rate This Article