Homeتازہ ترینفاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

خرم شہزاد

فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

لاہور:(سنو نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر خرم شہزاد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرخرم شہزاد پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں۔

ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ سے مشاورت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ کا پلان طے کریگا، مشاورت کے بعد خرم شہزاد کا این سی اے میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔


خیال رہے کہ خرم شہزاد نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران تکلیف کی شکایت کی تھی، فاسٹ بائولر خرم شہزاد کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جسم میں درد محسوس ہوئی تھی۔

خرم شہزاد نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 38 اوورز کرائے تھے۔

دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے بھارتی بلے باز شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم کی کپتانی کیسے گئی! ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

رواں سال بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے دوران بھارتی بلے باز شبمن گل نے پاکستانی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا تھا تاہم وہ زیادہ دیر اپنی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے بلے بازوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابراعظم نے 824 پوائنٹس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article