Homeکھیلاسکواشحذیفہ ابراہیم انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ جیت گئے

حذیفہ ابراہیم انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ جیت گئے

حذیفہ ابراہیم انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ جیت گئے

حذیفہ ابراہیم انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ جیت گئے

واشنگٹن :(ویب ڈیسک)پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں منعقدہ ہیوسٹن اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئین شپ اپنے نام کرلی۔

ہیوسٹن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مطابق ایونٹ کے فائنل میں یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم اور امریکا کے کرسٹائن کیپیلا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

حذیفہ ابراہیم نے امریکی کھلاڑی کرسٹائن کیپیلا کو 1-3 سے مات دے کر 35 واں انٹرنیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں بھی امریکی کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دی تھی۔علم میں رہے کہ حذیفہ ابراہیم کے کیریئر کا یہ 35واں انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جونیئر سکواش چیمپئن شپ: حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل جیت لیا

دوسری جانب جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے نے لاہور قلندرز ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق لاہور قلندرز نے جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم سپنر جارج لنڈے کو اپنی ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی ٹیم کو مزید مضبوط کر لیا ہے۔

جارج لنڈے ملتان پہنچ گئے ہیں اور وہ ملتان سلطانز کے خلاف 21 فروری سے کھیلے جانے والے میچوں میں ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے ۔نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ٹام بروس بھی سکواڈ میں شامل ہونے کے لئے24فروری تک پہنچ جائیں گے، ان کے ٹیم میں شامل ہونے سے لاہور قلندرز کا بیرون ملک کھلاڑیوں کے ساتھ روسٹر مکمل ہو جائے گا۔

افغانستان کے سپنر راشد خان کمر کی چوٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں جبکہ ڈین لارنس انگلینڈ کی ٹیم میں انتخاب کے باعث قلندرز کی ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے۔شائی ہوپس بی پی ایل میں کھیل رہے ہیں اور وہ جزوی طور پر دستیاب ہیں۔

بھانوکا راجا پاکسے کو این او سی نہیں مل سکی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں شرکت کرنے والے آئرش وکٹ کیپر لورکن ٹکر ملتان میں کھیلے جارہے میچوں کے بعدواپس روانہ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان سپرلیگ کے کھیلے جانے والےمیچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو لاہور میں ڈھیر کردیا تھا،نوجوان خواجہ نافع نصف سنچری بناکر نمایاں رہے تھے۔

Share With:
Rate This Article