Homeتازہ ترینگاڑی کی ٹکر،بیٹی جاں بحق،ماں زخمی

گاڑی کی ٹکر،بیٹی جاں بحق،ماں زخمی

CHHIPA ambulance

گاڑی کی ٹکر،بیٹی جاں بحق،ماں زخمی

کراچی: (ویب ڈیسک )شہر قائد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان لڑکی جاں بحق ، ماں زخمی حالت میں اسپتال منتقل۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد پل کے قریب تیز رفتار ی کے باعثث ٹریفک حادثے میں لڑکی جاں بحق اورخاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق لڑکی کی شناخت 20 سالہ ماہم اورزخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ ارم کے نام سے ہوئی جو آپس میں ماں بیٹی ہیں۔ دونوں وہاں سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم گاڑی نے اُن کو کچل دیا۔

دوسرا حادثہ اتحاد ٹاؤن تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گلشن غازی کےایم سی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت 55 سالہ غلام سرور کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کرنے والے حملہ آور مظہر حسین کی زیر حراست بیوی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست بیوی نے حملہ آور مظہر حسین کے حوالے سے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر 25 سال سے گوگی بٹ کا ذاتی ملازم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے حملہ آور کے دوسرے موبائل کو قبضے میں لے لیا۔ حملہ آور دوسرے موبائل سے گوگی بٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ واردات کے روز حملہ آور نے گوگی بٹ سے متعدد بار رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور مظہر پہلے بھی گوگی بٹ کے کہنے پر مجرمانہ کاروائیاں کرتا رہا ہے۔ ملزم مظہر نے اپنے بہنوئی کو بھی گولیاں ماری تھی۔ حملہ آور کی چار شادیاں ہیں اور مختلف مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی ویزوں پر سفر کرنے والے 10 مسافر گرفتار

رابطہ ثابت ہونے پر گزشتہ رات پولیس نے گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران چار گن مینوں کو حراست میں لے لیا۔ مظہر حسین کھبی بھی سرکاری ملازم نہیں رہا۔

یاد رہے بلا ٹرکاں والا کے قتل سے آغاز ہونے والی دشمنی کوئی بھی حکومت ختم نہ کرسکی۔ اب امیر بالاج ٹیپوٹرکاں والا کا بیٹا اب اس دشمنی کی بھیٹ چڑھ گیا۔

امیر بالاج کے والد امیر عارف عرف ٹپیو ٹرکاں والے کو 14 سال پہلے لاہور ایئر پورٹ پر قتل کر دیا گیا تھا، اس سے قبل ان کے والد بلا ٹرکاں والے کو بھی 1994 میں قتل کیا گیا تھا۔

اس خاندان کی دشمنی اس وقت شروع ہوئی جب امیر بالاج کے والد شاہ عالمی چوک پر ٹرک اڈا چلاتے تھے، پھر اثر رسوخ استعمال کرتے مختلف غیر قانونی کام بھی کرتے رہے لیکن جب نام اور بد معاشی بڑھی تو اس خاندان کے دشمن بھی بڑھنے لگے۔

2004 میں بھی ٹیپو ٹرکاں والے پر حملہ ہوا جس میں پانچ بے گناہ افراد مارے گئے۔ جس کا مقدمہ طیفی بٹ، گوگی بٹ خالد چٹا مبین بٹ اور عامر بوڑا وغیرہ پر درج ہوا۔ ٹیپو ٹرکاں والا کے قتل کے بعد اس کا بیٹا بالاج ٹیپو دشمنی کا سامنا کرتا رہا اور آخر کار وہ بھی سابق ڈی ایس پی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مارا گیا۔

اس دشمنی میں اب تک کئی لوگ بھینٹ چڑھ چکے ہیں، ٹپیو ٹرکاں والے قتل کا الزام بھی لاہور کے مشہور بد معاش طیفی بٹ اور گوگی بٹ پر لگایا گیا تھا، اور اب ان کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل میں بھی انہی ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article