Homeکاروبارانٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ

کراچی :(ویب ڈیسک )روپے کا شاندار کم بیک ،انٹربینک میں مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 31 پیسے کا ہوگیا،گذشتہ روزانٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوکر 278روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوکر 279روپے 68 پیسے کا ہے۔

معیشت میں ڈالر کی ضرورت بتدریج بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے چند دنوں تک ڈالر کا انٹربینک ریٹ 277 اور 278روپے گرد مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔

آئی ایم ایف سے جاری پروگرام کی آخری قسط ممکنہ طور پر جاری ہونے اور نئے بیل آؤٹ پروگرام میں شمولیت کے بعد ہی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر کی درست سمت کا تعین ہوسکے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 500ملین ڈالر قرض کی منظوری ودیگر مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے تین ہفتے بعد انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک کی معاشی بہتری، سیاسی استحکام اور شرح سود زیادہ ہونے سے ریٹ آف ریٹرن پرکشش ہونے کے سبب غیرملکی سرمایہ کار پراعتماد انداز میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی تین ہفتوں سے مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

غیرملکیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مثبت سگنلز مل رہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے ساتھ جاری معاملات کے بعد مختلف عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے سستے قرضوں کے دروازے کھلنے کے اشارے مل رہے ہیں جو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے استحکام کا باعث ہیں۔

غیرملکیوں کی چار سالہ وقفے بعد مارچ میں پاکستان میں 82ملین ڈالر کی سرمایہ کاری، پاکستان کے زرعی انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مالیاتی ضروریات پر بات چیت کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ روز کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

Share With:
Rate This Article