Homeتازہ ترینبھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹمارٹم رپور ٹ میں اہم انکشاف

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹمارٹم رپور ٹ میں اہم انکشاف

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹمارٹم رپور ٹ میں اہم انکشاف

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹمارٹم رپور ٹ میں اہم انکشاف

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبینہ طور پر بھائی اور باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ ماریہ کی ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ قتل سے قبل ماریہ سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوئی،مقتولہ کے دونوں بھائی ایک دوسرے پر بہن سے زیادتی کا الزام لگاتے رہے۔

پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر مرکزی ملزم فیصل، باپ اور دوسرے بھائی شہباز کے سیمپل لیےگئے تھے، مرکزی ملزم اور باپ کو مقتولہ کےکردار پر شک تھا۔

دوسری جانب فرانزک رپورٹ کے مطابق ویڈیو اور آواز اصلی ہے، پولیس نے ماریہ قتل کیس کے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں۔

یاد رہے کہ 28 مارچ کو قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی جس میں ایک لڑکی کو بھائی اور باپ نے دیگر گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا تھا، ملزمان نے واردات کے بعد لڑکی کی خاموشی سے تدفین کر دی تھی، جبکہ واردات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے لیے قبر کشائی کر کے لاش سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے۔مقتولہ کی ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا، باپ اور مرکزی ملزم فیصل پولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی فیصل نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دیا تھا۔

Share With:
Rate This Article