Homeٹیکنالوجیایلون مسک 50 فیصد دولت سے محروم

ایلون مسک 50 فیصد دولت سے محروم

ایلون مسک 50 فیصد دولت سے محروم

ایلون مسک 50 فیصد دولت سے محروم

سان فرانسسکو:(ویب ڈیسک ) ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو بڑا دھچکا ،مجموعی دولت میں ڈھائی سال کے دوران حیرت انگیزطور پر 50 فیصد کمی ریکارڈ۔

تفصیلات کے مطابق امیر ترین شخصیات میں میں شامل ہونے والے ایلو ن مسک نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت ریکارڈ 340 ارب ڈالرزکے مالک تھے تاہم 17 اپریل 2024 تک ان کی دولت 174 ارب ڈالرز تک نیچے آگئی ہے جوان کی دولت کا لگ بھگ 50 فیصد بنتا ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں 166 ارب ڈالرز کی بڑی کمی آئی جس کی وجہ کوئی اور نہیں ان کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں کمی آنا ہے،ایلون مسک ٹیسلا کے 13 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا زیادہ تر حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے آغاز تو انتہائی شاندار کیا تھا لیکن اب زوال پذیری کی جانب گامزن ہے،2021 میں ٹیسلا کا ایک حصص 415 ڈالرز کا تھا جو اب 62 فیصد کمی کے بعد 155 ڈالرز میں دستیاب ہے،اس کے علاوہ کمپنی کی مجموعی مالیت 1200 ارب ڈالرز سے گھٹ کر 490 ڈالرز سے نیچے آگئی ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ 2024 ایلون مسک کے لیے اب تک کافی مشکل سال ثابت ہوا ہےتو بے جا نہ ہوگا،سال کا آغاز انہوں نے 229 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھامگر 17 اپریل تک ان کی دولت میں 55 ارب ڈالرز کمی آئی یعنی وہ 4 مہینوں سے بھی کم وقت میں ایک چوتھائی دولت سے محروم ہوگئے۔

ابھی وہ فرانس کے برنارڈ آرنلٹ، ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے بعد دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔

جنوری 2023 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک بلاگ پوسٹ میں ایلون مسک کے حصے میں آنے والے عالمی ریکارڈ کے بارے میں امریکی جریدے فوربز کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ 2021 کے اختتام پر ایلون مسک کی دولت 320 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تاہم 2023 کے آغاز پر وہ گھٹ کر 134 ارب ڈالرز ہوگئی۔

فوربز کے تخمینے کے مطابق ایلون مسک نومبر 2021 کے بعد سے 182 ارب ڈالرز سے محروم ہوچکے ہیں مگر دیگر ذرائع کے مطابق ان کی دولت میں 200 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

اس طرح ایلون مسک کی ذاتی دولت میں 182 سے 200 ارب ڈالرز کی کمی آنے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک عالمی ریکارڈ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان

Share With:
Rate This Article