Homeتازہ ترینسام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان

سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان

اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ / فائل فوٹو

سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) اسمارٹ فونز تیار کرنے والی کمپنی سام سنگ نے اپنی متعدد پرانی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

جنوبی کوریا میں سام سنگ کے تصدیق شدہ پلیٹ فارم پر کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کر دیے جائیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نہ صرف رواں برس بلکہ 2021 میں بھی متعارف کرائی گئی ڈیوائسز میں اے آئی ٹول فیچرز دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ میسجز کو کیسے ریکور کیا جائے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سام سنگ کی جانب سے ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔

فیچرز کے تحت کمپنی گزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی مختلف ڈیوائسز کو مختلف اے آئی ٹولز فراہم کرے گی، بعض ڈیوائسز کو اپڈیٹ اور بہترین اے آئی فیچرز تک رسائی نہیں دی جائے گی اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اے آئی ٹولز پیش کرے گی۔

Share With:
Rate This Article