Homeپاکستانلیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم / فائل فوٹو

لیگی رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیض آباد دھرنا: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا، ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا، عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا۔

Share With:
Rate This Article