Homeپاکستانصوبے کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

صوبے کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

صوبے کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

صوبے کے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کافیصلہ

پشاور:(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا اقدام صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ ۔

اس حوالے سے طے کیے جانے والے لائحہ عمل کے مطابق شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز کو مختلف بنیادوں پرکیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن سے خدمات پر فکسڈ سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز کے مالکان کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فکسڈ ریٹس اور فیصد ریٹس میں کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپرا کے پاس جمع کرائیں گے۔

اس حوالے سےمشیر خزانہ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز جن میں تاجر تنظیمیں اور چیمبر اف کامرس کے نمائندے شامل ہیں ان سب کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا جائے گا،

اس کے بعد اگر کوئی بھی کاروباری شخص یا ادارہ ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کے لیے اسٹینڈرڈ ریٹس یعنی 15 فیصد میں شامل ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لانے کے احکامات جاری کیے۔

Share With:
Rate This Article