شدید بارشیں،دبئی میں آسمان کا رنگ تبدیل
Image

دبئی :(ویب ڈیسک )یو اے ای میں ہونے والی تاریخ کی بدترین بارشیں،دبئی میں آسمان کا رنگ نیلے سے سبز میں تبدیل ۔

یو اے ای میں جاری 75 سالہ تاریخ کی بدترین بارشوں کے سبب جہاں نظام زندگی مفلوج ہوگیا وہیں اس قدرتی آفت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہولناک ویڈیوز نے لوگوں کو مزید خوف میں مبتلا کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ز میں آسمان کے بدلتے رنگ کو دیکھ کر تہلکہ مچ گیا،مقامی رہائشیوں نے حالیہ موسم کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آنے والے کسی بڑے طوفان کی جانب اشارہ قرار دے دیا۔

دوسری جانب منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق دبئی کے آسمان پر رنگ تبدیل ہونے کو فضا میں روشنی کے پھیلاؤ کو بادل میں بوندوں کو روشن کرنے سے منسوب کیا گیا اورنیلے سبز آسمان کا کسی بھی طوفان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دوسری جانب ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ"جبنیلی چیزیں سرخ روشنی سے روشن ہوتی ہیں، تو وہ سبز دکھائی دیتی ہیں۔ سبز رنگ اہم ہے، لیکن اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ طوفان آنے والا ہے۔

ایک سبز بادل صرف تب پیدا ہوتا ہے جب بادل بہت گہرا ہو، جو عام طور پر صرف گرجتے چمکتے بادلوں میں ہوتا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/04/2024/latest/76773/