Homeکھیلایتھلیٹکسنیر ج چوپڑا ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

نیر ج چوپڑا ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

نیر ج چوپڑا ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

نیر ج چوپڑا ارشد ندیم کے حق میں بول پڑے

ممبئی :(ویب ڈیسک )بھارتی جیو لین تھرور اور اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کا کہناتھا کہ یہ یقین کرنا انتہائی مشکل ہےکہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکل کا سامنا ہے.

بھارتی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم جس اعلی درجے کے ایتھلیٹ ہیں ان کے لیے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

نیرج چوپڑا بولے کہ پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی تمام تر ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اورانہیں مکمل سپورٹ کر سکتی ہے، میری حکومت بھی مجھے مکمل طور پر سپورٹ کر رہی ہے۔

بھارتی جیولین تھرور کاکہناتھا کہ ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے، مجھے یقین ہے جیولین بنانے والے ارشد ندیم کو اسپانسر کرکے خوش ہوں گے ۔ ارشد ندیم کو جو چاہیے اسے دینا چاہیے، یہی میری درخواست ہے۔

خیال رہےکہ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونےکا انکشاف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئرش ٹیم کے کپتان نے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا

Share With:
Rate This Article