آئرش ٹیم کے کپتان نے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا
Image

شارجہ:(ویب ڈیسک )آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان پال اسٹرلنگ کا کیرئیر میں منفرد اعزاز، ون ڈے کرکٹ میں 400 چوکے لگا کربابر اعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا۔پال اسٹرلنگ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 400 چوکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں ؕ۔

پال اسٹرلنگ 135 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 401 چوکے اور 124 چھکوں کی مدد سے 3463 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ چوکے لگانے والی فہرست میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر اور کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر نے 395 اور بھارت کے ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 361 چوکے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/17/03/2024/latest/73290/