HomeGazaاسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں الشفاء ہسپتال پر حملہ

اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں الشفاء ہسپتال پر حملہ

Gaza

اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں الشفاء ہسپتال پر حملہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قابض صیہونی افواج غزہ کے نہتے شہریوں پر ظلم و ستم ڈھانے سے باز نہ آئی، صیہونی فورسزکا الشفاء ہسپتال پر حملہ، طبی عملے، ڈکٹرز، صحافیوں اور زخمیوں سمیت 80 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

سات اکتوبر شروع ہونے والی اسرائیلی بربریت میں شہداء کی مجموعی تعداد31ہزار726 ہوگئی۔ جن میں زیادہ تر تعداد معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دنیا کی سب سے بڑی مسجد ‘مسجد الحرام’ کی اہم تفصیلات

اسرائیلی فوج نے سحری کے وقت الشفاء ہسپتال پر حملہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے سے قبل ہسپتال پر بمباری بھی کی گئی۔ صیہونی فورسزنے زخمیوں اور پناہ گزین افراد کو ہسپتال خالی کرنے کی ایک بار پھر سے دھمکی دے دی۔ الشفاء ہسپتال میں سینکڑوں مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ ،رفح اور خان یونس کے اطراف میں کارروائیاں کی ہیں۔ 24گھنٹوں میں مزید 81 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 116 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں میں 25 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شارجہ کی شاندار اور خوبصورت ‘النور مسجد’ کی خصوصی تفصیلات

اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے ستر فیصد شہری تباہ کن بھوک کا سامنا کررہے ہیں۔ اور بچوں میں بھی اب بھوک کے باعث رونے کی ہمت باقی نہیں رہی، اگر فوری امداد نہ پہنچائی گئی تو صورتحال خطرناک حد تک بگڑ سکتی ہے۔

Share With:
Rate This Article