Homeپاکستانضمنی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم

ضمنی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم

ضمنی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم

ضمنی انتخابات ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاوقت ختم

لاہور :(سنونیوز) قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم۔حماد اظہر ,مونس الہی علی پرویز سمیت کل 122 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ۔

الیکشن کمیشن نے لاہور کے چار صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقے میں کاغزات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی جس کے مطابق پانچ حلقوں میں کل 122 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں حماد اظہر ،علی پرویز ملک سمیت تیرہ امیدوار و نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی فہرستوں کے مطابق صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں میں کل 109 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی پی 147 میں سنی اتحاد کے محمد خان مدنی ن لیگ کے ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پی پی 149 میں کل 20 اور پی پی 164 میں حماد اظہر سمیت 31 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی پی 158 میں مونس الہی سمیت 29 امیدوراں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، اگلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی۔

Share With:
Rate This Article