Homeتازہ ترینپی ایس ایل 9:اسلام آبادیونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

پی ایس ایل 9:اسلام آبادیونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

پی ایس ایل 9:اسلام آبادیونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

پی ایس ایل 9:اسلام آبادیونائیٹڈ نے تیسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا

کراچی:(سنونیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا سنسنی خیز فائنل،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا،حنین شاہ نے آخری گیند پر چوکا لگاکر اپنی ٹیم کو فائنل جتوایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے شاندار نصف سنچری بنائی،اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہدف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث میچ آخری اوور کی گیند تک چلا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2016 اور 2018 کے ایڈیشن کی فاتح رہی تھی۔جیتنے والی ٹیم کو 14 کروڑ کی خطیر رقم انعام میں دی جائے گی۔

افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے 2،2 جبکہ ڈیوڈ ویلی،محمد علی اوراسامہ میر کے حصے میں 1 وکٹ آئی۔

کپتان محمد رضوان اور عثمان خان کریزپر موجود ہیں،ملتان سلطانز نے 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے ہیں۔عماد وسیم نے ایک اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہےکہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔

ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز کو دو مرتبہ لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ دو مرتبہ فائنل میں پہنچی اور ہر بار سرخرو رہی۔

فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔

Share With:
Rate This Article