Homeپاکستانچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے لیے بڑا اعزاز

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے لیے بڑا اعزاز

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے لیے بڑا اعزاز

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے لیے بڑا اعزاز

اسلام آباد:(سنونیوز)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کو “انٹرنیشنل وومن آف کریج” کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن سارہ احمد کو یہ اعزاز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

چئیرپرسن سارہ احمد کو انٹرنیشنل وومن آف کریج کا ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف جرات اور بہادری سے جدوجہد کرنے اور بچوں کےلئے کی گئی خدمات کے صلے میں نوازا گیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ حاصل کیا اور اقوام متحدہ میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

اس موقع پر سارہ احمد کاکہناتھا کہ انٹرنیشنل وومن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے اور پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان میں یہ اعزاز پہلی دفعہ کسی خاتون کو ملا، گزشتہ 5سالوں کے دوران بچوں کو استحصال سے بچانے اور بھکاری مافیا کے خلاف جرات اور بہادری سے جد وجہد کے اعتراف میں یہ اعزاز مجھے ملا۔

چیئرپرسن سارہ احمد کا مزید کہناتھا کہ میں تمام ریاستی اداروں کی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے مجھے کام کا موقع دیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا۔انٹرنیشنل وومن آف کریج ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔

Share With:
Rate This Article