Homeشو بزمحسن نقوی نےبند تھیٹرز کھولنے کا حکم دے دیا

محسن نقوی نےبند تھیٹرز کھولنے کا حکم دے دیا

تھیٹرز

محسن نقوی نےبند تھیٹرز کھولنے کا حکم دے دیا

لاہور:(سنونیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں بند تھیٹرز کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے تھیٹرز میں چیک اینڈ بیلنس کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میںایک ماہ سے بند پنجاب بھر کے تھیٹرز کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی کہ ڈراموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور جس ڈرامے میں بھی فحاشی وعریانی کا عنصر نظر آیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی تھی جس میں تھیٹرز کھولنے کی درخواست کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں فحاشی اور عریانی کے باعث تھیٹرز کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا جس پر فنکار برادری سراپا احتجاج دکھائی دی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ تھیٹر بند کرنے سے فنکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور ان کے لیے گزر بسر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

Share With:
Rate This Article