Homeتازہ ترینایشیاء کپ2023:سری لنکا کے خلاف سکواڈ کا اعلان،5 کھلاڑی ڈراپ

ایشیاء کپ2023:سری لنکا کے خلاف سکواڈ کا اعلان،5 کھلاڑی ڈراپ

ایشیاء کپ2023:سری لنکا کے خلاف سکواڈ کا اعلان،5 کھلاڑی ڈراپ

کولمبو:(سنونیوز)فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کل پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا،قومی ٹیم کی جانب سے کل کے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے،اسکواڈ میں حیرت انگیز طور پر 5 تبدیلیاں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رئوف،نسیم شاہ،اور سلمان علی آغا کو انجری کے باعث ڈراپ کیا گیا اس کے علاوہ اوپنر فخر زمان اور فہیم اشرف کو بھی آرام کروایا گیا ہے ۔ان کھلاڑیوں کی جگہ محمد حارث،سعود شکیل،محمد نواز،وسیم جونئیر اور زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔زمان خان کل اپنا انٹرنیشنل ون ڈے ڈیبیو کریں گے ۔

کل پاکستان اور سری لنکا کولمبو میں فائنل کی جنگ لڑیں گے،پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو بھاری مارجن سے ہرانا مقصود ہوگا ۔اگر میچ کےد وران بارش ہوگئی اور میچ جاری رکھنا ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا ۔اگر ایسا ہواتو پاکستانی ٹیم منفی رن ریٹ کے باعث فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی اور ایشیاء کپ کافائنل سری لنکااور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share With:
Rate This Article