Homeکھیلکرکٹڈنتھ ویلا لاگے: ایک نئے کرکٹ اسٹار کا جنم

ڈنتھ ویلا لاگے: ایک نئے کرکٹ اسٹار کا جنم

کرکٹ اسٹار ڈنتھ ویلا لاگ

ڈنتھ ویلا لاگے: ایک نئے کرکٹ اسٹار کا جنم

کولمبو:(سنو نیوز) اس سے پہلے آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ڈنتھ ویلا لاگےکا نام نہیں سنا ہوگا، لیکن اب یہ نام ہر طرف گونج رہا ہے، کیونکہ منگل کی رات بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ بھارت اوراسی 20 سالہ نوجوان کے درمیان ہوا تھا۔

کرکٹ شائقین کی نظریں منگل کو ہونے والے بھارت بمقابلہ سری لنکا میچ پر جمی ہوئی تھیں۔ بھارت نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر وہی آغاز کیا جو اس نے پاکستان کے خلاف کیا تھا۔ ایک وقت بھارت کا سکور 11 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 80 رنز تھا ، جب گیند سری لنکا کے نوجوان کرکٹر کے حوالے کر دی گئی۔

20 سالہ ڈنتھ ویلا لاگے نے وہ کر دکھایا جو سری لنکا کے تجربہ کار باؤلرزنہ کر سکے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنانے والے ان فارم بلے باز شبمن گل کو اس طرح بولڈ کیا کہ دوسرے سرے پر کھڑے کپتان روہت شرما بھی حیران رہ گئے۔

پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے ویرات کوہلی نے اوور کی بقیہ گیندیں کسی نہ کسی طرح کھیلیں لیکن ڈنتھ ویلا لاگے نے ویرات کو اپنے دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر غلط شاٹ کھیلنے پر مجبور کر دیا اور مڈ آن پر کوہلی نے ایک آسان کیچ دے دیا۔

اس دوران روہت شرما اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے تھے اور ہندوستان کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز تھا۔لیکن ڈنتھ ویلا لاگے کے جادو نے روہت کو بھی پکڑ لیا، جو اپنے تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ یہ روہت شرما کی سمجھ سے باہر تھا کہ ان کی وکٹ کیسے گری۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم اچانک دباؤ میں آگئی۔

پاکستان کے خلاف سنچری بنانے والے بلے باز کے ایل راہول نے کسی طرح ٹیم کو سنبھالا لیکن وہ بھی 39 رنز بنانے کے بعد ان کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ اس کا مطلب ہے کہ پہلے چار میں سے چار بلے باز ڈنتھ ویلا لاگے کا شکار بنے۔ اس کے بعد اسالنکا نے ایشان کشن کو 33 رنز پر آؤٹ کیا لیکن ان کا کیچ پکڑا ڈنتھ ویلا لاگے نے۔

اس کے بعد ڈنتھ ویلا لاگےنے ہاردک پانڈیا کو پانچ رنز پر وکٹ کیپر مینڈس کے ہاتھوں کیچ کروا کر اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ اس وقت بھارت کا سکور 172 رنز تھا جبکہ چھٹی وکٹ گر چکی تھی۔

جب ڈنتھ ویلا لاگے کے10 اوور مکمل ہوئے تو ہندوستان نے سکھ کاسانس لیا۔ انہوں نے ایک میڈن اور 40 رنز کے عوض 5 اہم ہندوستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے سری لنکا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article