Homeتازہ ترینمیں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے: ثانیہ مرزا

میں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے: ثانیہ مرزا

sania mirza

میں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے: ثانیہ مرزا

حیدرآباد:(ویب ڈیسک) انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد میڈیا کو دیے گئے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے اب صبر کرنا سیکھ لیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے دوران انٹرویو کہا کہ اس دنیا میں شہر ت اور پیسہ ہی سب کچھ نہیں اور نہ ہی یہ چیزیں اہم ہیں۔ اہمیت اس چیز کی ہے کہ مشکلات میں کون آپ کیساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جب سے میں ماں بنی، اس وقت سے میں نے صبر کرنا سیکھ لیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ دنیا میں ہر کوئی آپ کو پسند نہیں کرسکتا اور آپ کو ان کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔ وہ سوشل میڈیا تنقید کو ذاتی طور پر نہیں لیتیں۔ ماں بننے کے بعد انہیں صبر کرنا سیکھنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی کے بعد دوبارہ کھڑا ہونا ضروری ہے، جیسا کہ آپ اسپورٹس میں کرتے ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اور طلاق:

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے اپریل 2010 ءمیں شادی کی تھی۔ 2018 ءمیں ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ دسمبر 2022 ءمیں دونوں کی علیحدگی کی افواہیں سامنے آئیں۔ 20 جنوری 2024 ءکو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ دوسری شادی کر لی۔

دوسری جانب قومی کرکٹر شعیب ملک جنہوں نے رواں سال جنوری میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی تھی، انہوں نے عید کی بیشتر خوشیاں نئی بیوی کے ساتھ منائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب ملک نے نئی بیوی کے ساتھ منایا عید کا تہوار!

اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے کرکٹر شوہر شعیب ملک کے ساتھ عید کی ایک جھلک شیئر کی۔تصویر میں ثناءجاوید زرد رنگ کی خوبصورت ساڑھی اور بغیر آستین کے بلاؤز میں ملبوس نظر آ رہی ہیں جبکہ شعیب ملک کالے رنگ کا قومی لباس پہنے ہوئے ہیں۔

ان کی پوسٹ کو بہت کم وقت میں 60 ہزار کے قریب لائیکس مل چکے ہیں اور صارفین اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک کی پہلی بیوی مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا تھیں لیکن ان کا رشتہ ختم ہو گیا تھا۔

ثناء جاوید نے 2020 ء میں معروف گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کی تھی لیکن تین سال بعد دونوں کی علیحدگی ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ ثنا ءجاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری 2024ءکو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے۔

25 مارچ کو اپنی سالگرہ منانے والی اداکارہ ثناء جاوید کو اس موقع پر شوہر شعیب ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی۔ انہوں نے اپنے اکائونٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں پھولوں کا گلدستہ اور دوسری طرف شادی شدہ جوڑا انتہائی خوشگوارموڈ میں تصاویر لیتا دکھائی دے رہا تھا۔قومی کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپلوڈ ہونے والی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘ثنا شعیب ملک کو سالگرہ مبارک ہو’۔

Share With:
Rate This Article