Homeانٹرٹینمنٹشعیب ملک نے نئی بیوی کے ساتھ منایا عید کا تہوار!

شعیب ملک نے نئی بیوی کے ساتھ منایا عید کا تہوار!

Shoaib Malik and Sana Javed

شعیب ملک نے نئی بیوی کے ساتھ منایا عید کا تہوار!

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک جنہوں نے رواں سال جنوری میں پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی تھی، انہوں نے عید کی بیشتر خوشیاں نئی بیوی کے ساتھ منائیں۔

اداکارہ ثناء جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے کرکٹر شوہر شعیب ملک کے ساتھ عید کی ایک جھلک شیئر کی۔تصویر میں ثناءجاوید زرد رنگ کی خوبصورت ساڑھی اور بغیر آستین کے بلاؤز میں ملبوس نظر آ رہی ہیں جبکہ شعیب ملک کالے رنگ کا قومی لباس پہنے ہوئے ہیں۔

ان کی پوسٹ کو بہت کم وقت میں 60 ہزار کے قریب لائیکس مل چکے ہیں اور صارفین اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ شعیب ملک کی پہلی بیوی مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا تھیں لیکن ان کا رشتہ ختم ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ثناء جاوید کی سالگرہ،شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

ثناء جاوید نے 2020 ء میں معروف گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ شادی کی تھی لیکن تین سال بعد دونوں کی علیحدگی ہو گئی تھی۔واضح رہے کہ ثنا ءجاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری 2024ءکو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے۔

25 مارچ کو اپنی سالگرہ منانے والی اداکارہ ثناء جاوید کو اس موقع پر شوہر شعیب ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی تھی۔ انہوں نے اپنے اکائونٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں پھولوں کا گلدستہ اور دوسری طرف شادی شدہ جوڑا انتہائی خوشگوارموڈ میں تصاویر لیتا دکھائی دے رہا تھا۔قومی کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپلوڈ ہونے والی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘ثنا شعیب ملک کو سالگرہ مبارک ہو’۔

 

Share With:
Rate This Article