Homeتازہ ترینایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکارکابچی سےناروا سلوک: ویڈیووائرل

ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکارکابچی سےناروا سلوک: ویڈیووائرل

Little-Girl-Hit-By-ASF-Officer

ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکارکابچی سےناروا سلوک: ویڈیووائرل

کراچی: (سنو نیوز) ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکار کا چھوٹی بچی کے ساتھ ناروا سلوک، باپ کو ملنے جانے والی بچی کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر پھینک دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال کپڑوں میں ملبوث چھوٹی بچی ایئرپورٹ پر بھاگتے ہوئے اپنے والد کو ملنے جارہی ہوتی ہے جب ایک اے ایس ایف کا اہلکار بچی کو بالوں سے پکڑ کر نیچے زمین پر پھینک دیتا ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی اے ایس ایف اہلکار پر شدید تنقید جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بہاولنگر واقعہ: آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور کاردعمل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر اے ایس ایف کا بھی باضابطہ بیان سامنے آگیا ہے، اے ایس ایف کے مطابق یہ ویڈیو بہت پرانی ہے جو اب آکر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل واقعہ کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ایرائیول پر پیش آیا ہے، ویڈیو میں نظر آرہا کہ بچی کا والد بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا جسے دیکھتے ہی بچی والد کی جانب دوڑتی ہے۔

لیکن اے ایس ایف کا اہلکار لال رنگ پہنے کم عمر بچی کو بالوں سے پکڑ کر بے رحمانہ انداز سے نیچے زمین پر گرا دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والد کے باہر آنے پر بچی خوشی کے بجائے روتے ہوئے ملتی ہے، آنکھوں میں آنسو لیے بیٹی والد سے گلے لگ کر رو پڑتی ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو آگ بگولا کردیا جس کے بعد سے اے ایس ایف اہلکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق یہ ایک پرانا واقعہ ہے اور یہ اس اہلکار کا انفرادی فعل ہے، اس طرح کے نامناسب اقدام پر اہلکار کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوشکی:9 مسافروں سمیت 11 افراد فائرنگ سے قتل

سٹار آل راؤنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی اپنے باپ کو دیکھ کر اس کی طرف دوڑی، بچی کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ ایک بے رحم شخص بے دردی سے اسے اٹھا کر زمین پر پھینکے گا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جو شخص بچوں سے صلہ رحمی نہیں کرسکتا، وہ اس قابل نہیں کہ اسے کسی بھی پبلک ڈیلنگ والی جگہ پر تعینات کیا جائے۔

Share With:
Rate This Article