Homeتازہ ترینسڈنی کے مال میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک

سڈنی کے مال میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک

Bondi mall stabbing

سڈنی کے مال میں چاقو سے حملہ، 5 افراد ہلاک

سڈنی:(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک پرہجوم مال میں ایک شخص کے دوسرے لوگوں پر چاقو سے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کے وقت سڈنی کے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دوپہر کے تین بج رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ایک عینی شاہد اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ قریبی کیفے میں موجود تھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک شخص اندھا دھند لوگوں پر چاقو سے حملہ کر رہا ہے۔ انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آسٹریلیا کے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ یہ ایک قتل عام کی طرح تھا۔

سڈنی کے اسسٹنٹ کمشنر انتھونی کوکسی نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ پر شاپنگ مال میں داخل ہوا۔ اس کے بعد وہ کچھ دیر کے لیے باہر گیا اور پھر 3.20 بجے واپس آیا اور لوگوں پر حملہ کر دیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آور نے شاپنگ سینٹر میں عام لوگوں پر حملہ کیوں کیا لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد شدت پسندی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا نے اپنے ملازمین کے سفر پر پابندی لگا دی

حملہ اس وقت ختم ہوا جب قریب ہی ڈیوٹی پر موجود ایک خاتون پولیس اہلکار نے حملہ آور کا مقابلہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خاتون پولیس اہلکار کی طرف چاقو بڑھایا جس کے بعد اہلکار نے اسے گولی مار دی۔پریس کانفرنس میں پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے کم از کم نو افراد کو چاقو کے وار کیا۔

عینی شاہدین نے کیا کہا؟

بتایا جا رہا ہے کہ شاپنگ مال میں حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکےایک نو ماہ کو بھی شدید زخمی کیا۔33 سالہ شہری کا کہنا ہے کہ اس نے خریداری کے دوران ہنگامہ آرائی سنی۔انہوں نے ایک عورت اور اس کے بچے پر حملہ ہوتے دیکھا۔وہاں کھڑا ہر کوئی دنگ رہ گیا اور اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کسی طرح بھاگی اور سامنے والے اسٹور میں داخل ہوئی اور وہاں موجود عملے نے جلدی سے دروازہ بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دوسرے خریداروں نے وہاں موجود کپڑوں یا دیگر اشیاء سے خون بہنا بند کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بچہ کم زخمی ہوا لیکن خاتون بری طرح زخمی ہے۔

Share With:
Rate This Article