Homeکھیلمحمد رضوان کے ٹویٹ پر آئی سی سی کا موقف آگیا

محمد رضوان کے ٹویٹ پر آئی سی سی کا موقف آگیا

محمد رضون ،آئی سی سی اور فلسطین کی تباہ حالی ایک فریم میں

محمد رضوان کے ٹویٹ پر آئی سی سی کا موقف آگیا

دبئی :(سنونیوز)پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے فلسطینیوں کے حق میں کی جانے والی  ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف سامنے آگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ موقف میں کہا گیا ہے کہ محمد رضوان کی جانب سے کیاجانے والا ٹویٹ ان کے دائرہ کار سے باہر ہے جس کی وجہ سے وہ اس حوالے سے کوئی بھی کارروائی نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ یہ کھلاڑی کا اپنا ذاتی فعل ہے جو بنیادی طور پرگرائونڈ سے باہر سرانجام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کھیلے جانے والے پاک سری لنکا میچ میں محمد رضوان نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا تھا ،انہوں نے اپنے اکائونٹ سے ٹویٹ کی تھی جس میں انہوںنے اپنی جیت کو مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا تھا جس پر بھارتی میڈیا کی چیخیں ساتویں آسمان پر پہنچ گئی تھی۔

بھارتی سپورٹس اینکر وکرانت گپتا کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹ میںآئی سی سی سے سوال پوچھا گیا کیا پلئیرز کو اس طرح کے ریمارکس دینے سے روکا نہیں جاتا ؟جب مہندرا سنگھ دھونی نے گرائونڈ میں فوجی گلووز پہنے تھے تو ان سے اتروالیے گئے تھے ۔

وکرانت گپتا کی ٹویٹ پر ایک پاکستانی نے انہیں جواب دیا تھا کہ مہندرا سنگھ دھونی نے گرائونڈ کے اندر کیا تھا جب کہ محمد رضوان نے گرائونڈ سے باہر اپنے اکائونٹ پر کیا ہے اور یہ ان کی ذاتی چیز ہے جس پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھاسکتا۔

اس سے پہلے بھارت کے ساتھ ہونے والے میچز کے دوران سجدہ اور نماز کی ادائیگی کی وجہ سے بھی بھارتی میڈیا محمد رضوان کے خلاف بے بنیاد باتیں کرتا رہتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف جیت فلسطینیوں کے نام کر دی

Share With:
Rate This Article