Homeتازہ ترینانڈیا میں سچ بولنے والے صحافی غدار اور دہشتگرد قرار

انڈیا میں سچ بولنے والے صحافی غدار اور دہشتگرد قرار

اروندھتی رائے

انڈیا میں سچ بولنے والے صحافی غدار اور دہشتگرد قرار

نئی دہلی: (سنو نیوز) نریندر مودی کے ہندوستان میں سچ بولنے والے صحافی غدار اور دہشتگرد قرار دے دیے گئے۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے’ 2010 تقریر’ کیس میں اروندھتی رائے کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی ومقامی میڈیا اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد بھی انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی سچ بولنے والے صحافیوں کے خلاف پالیسیوں پر بول پڑے ہیں۔

اروندھتی پر الزام ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کمیٹی(CRPP) کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2010ء کو ‘آزادی -واحد راستہ’ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں تقریر کی اور کہا کہ کشمیر کبھی بھی ہندوستان کا حصہ نہیں رہا، یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔ 2010 ء سے ہی مصنفہ اروندھتی رائے کشمیر سے متعلق حقائق منظرِ عام پرلانے کے باعث مبینہ غداری اور بغاوت کے مقدمات کا سامنا کرتی آ رہی ہیں۔

بھارت میں متعارف کردہ کئی قوانین کے پیش نظر حقیقت پر مبنی صحافت کو دہشتگردی کا نام دیا گیا ہے۔سال 2010سء ے اب تک154صحافیوں پر مقدمے درج کیے گئے ہیں۔ جیل میں قید صحافیوں کی زیادہ تر تعداد کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے والوں کی ہے۔

یو اے پی اے کی مد میں 16 صحافیوں پر مقدمے دائر ہیں، جن میں سے 7 جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، 8 ضمانت پر رہا کیے جا چکے ہیں۔ وجے پرشاد کا کہنا ہے کہ مصنفین پرغداری کے الزام اور صحافیوں کی گرفتاریوں سے مودی حکومت میں جمہوریت کی مردہ حالت عیاں ہو چکی ہے ۔

Share With:
Rate This Article