Homeتازہ ترین10 اپریل تاریخی دن جب 1973 میں ہمیں آئین ملا: بلاول بھٹو

10 اپریل تاریخی دن جب 1973 میں ہمیں آئین ملا: بلاول بھٹو

bilawal-bhutto, address , larkana

10 اپریل تاریخی دن جب 1973 میں ہمیں آئین ملا: بلاول بھٹو

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج 10 اپریل کے دن کو خاص دن قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب ملک میں قانون کی بلادستی اور جیت ہوئی تھی، بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے، 10 اپریل وہ تاریخ ہے کہ جب 1973 میں ہمیں آئین ملا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ 10 اپریل 1986ء کو لاہور میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا گیا اور 10 اپریل 2022ء کو پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔

Share With:
Rate This Article