Homeپاکستانیہ لوگ من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

یہ لوگ من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

shah-mehmood-qureshi, media talk

یہ لوگ من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں اس حکومت کو ایک سال ہو گیا اوریہ نا کام ہو چکے ہیں، اس حکومت نے معشیت کو تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جی ڈی پی 6 فیصد تھا اور اب وہ جی ڈی پی ایک فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے، ہمارے دور میں مہنگائی 13 فیصد تھی جو کہ اب 35 فیصد سے بڑھ چکی ہے، ہم نے حکومت چھوڑی تو 17 بلین ڈالر ریزرو تھے جو کہ اب 3 ملین سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس کامیاب حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے بعد معیشت کا جو حشر ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہمارے دور حکومت میں موڈی کی ریٹنگ بی 3 تھی لیکن اس حکومت کی ریٹنگ سی ڈبل اے 3 ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے اور انکی واضع ہدایت ہیں، سپریم کورٹ نے آج حکومت کو الیکشن کمیشن کو وسائل دینے کا کہا ہے، حکومت پارلیمنٹ کے پیچھے چھپ رہی ہے۔

Share With:
Rate This Article