Homeتازہ ترین3 دفعہ اعتکاف پر بیٹھ چکی ہوں: کبریٰ خان

3 دفعہ اعتکاف پر بیٹھ چکی ہوں: کبریٰ خان

Kubra-Khan

3 دفعہ اعتکاف پر بیٹھ چکی ہوں: کبریٰ خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے ماہ رمضان کی آمد پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ لوگوں کو ہے کہ شوبز سے وابستہ افراد مذہب سے دور ہیں۔

انٹرویو میں کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ میں رمضان المبارک میں 3 دفعہ اعتکاف پر بیٹھ چکی ہوں، مزید بتایا کہ میں نے عمرہ کیا ہوا، عمرے کی کوئی ویڈیو یا تصویر میں نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کی، مزید انہوں نے بتایا کہ اعتکاف سے جب اٹھ کر باہر آئی تو بہت سے لوگوں نے مبارکباد دی تاہم کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زخمی ہوتا یا ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا؟ انور مقصود

کبریٰ خان نے بتایا کہ جب عمرے پر گئی شوبز کے ہی لوگوں نے تنقید کی، ایک خاتون نے کہا کہ دیکھو کیسے کیسے لوگ عمرے پر جارہے ہیں، دوسرے لوگ تنقید یا ٹرول کریں تو سمجھ میں آتا ہے لیکن جس خاتون نے یہ بات کی وہ خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہے، اس خاتون کی کہی گئی بات پر مجھے بہت دکھ ہوا۔

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ عمرے پر تو اللہ تعالیٰ بلاتے ہیں، میں نے اب تک جو بھی کام کیا یا جتنے بھی لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور اس کی ہی مہربانی سے ہوا ہے۔

Share With:
Rate This Article