Homeتازہ ترینقومی کھیل ہاکی کے ساتھ فیڈریشنز کا کھلواڑ جاری

قومی کھیل ہاکی کے ساتھ فیڈریشنز کا کھلواڑ جاری

Pakistan-Hockey

قومی کھیل ہاکی کے ساتھ فیڈریشنز کا کھلواڑ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں قومی کھیل ہاکی کے ساتھ فیڈریشنز کا کھلواڑ جاری، دونوں فیڈریشنز نے الگ الگ کیمپ بھی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ملک میں موجود ہاکی کی دونوں فیڈریشنز نے عید کے بعد الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے، دونوں فیڈریشنز کی جانب سے کیمپ کیلئے اعلان کیے گئے 70 فیصد کھلاڑی یکساں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان سے ہارنے کے بعد پوری رات جاگتا رہا: بابراعظم

دونوں فیڈریشنز کے اعلان کے بعد سے قومی کھیل ہاکی کی ٹیم کے کھلاڑی بھی پریشانی کا شکار ہیں، ایک کیمپ 14 اپریل سے کراچی تو دوسرا 16 اپریل سے اسلام آباد میں لگایا جائے گا، کھلاڑی بھی فیڈریشنز کے اعلان کے بعد سے پریشانی کا شکار ہیں کہ کہاں جائیں اور کہاں نہیں۔

ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ رہے ہیں، پہلے کھلاڑی ہمیشہ سہولتوں اور ڈیلی الاؤنس کا رونا روتے تھے اب دو فیڈیشنز کی وجہ سے ایک نئی پریشانی پیدا ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عثمان خان سے متعلق اہم فیصلہ

ہاکی ٹیم کے قومی کھلاڑیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لے اور کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں۔

یاد رہے کہ اذلان شاہ کپ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جانا ہے اور دونوں فیڈریشنز نے اذلان شاہ کپ کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Share With:
Rate This Article