Homeتازہ ترینافغانستان سے ہارنے کے بعد پوری رات جاگتا رہا: بابراعظم

افغانستان سے ہارنے کے بعد پوری رات جاگتا رہا: بابراعظم

Babar-Azam

افغانستان سے ہارنے کے بعد پوری رات جاگتا رہا: بابراعظم

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں افغانستان سے شکست پر بہت دکھ ہوا تھا اور پوری رات جاگتا رہا۔

بابراعظم نے انٹروویو میں بتایا کہ بھارت اور خصوصاً حیدرآباد میں ورلڈ کپ کے دوران جو استقبال ملا وہ حیران کن، قابل دید اور یادگار ہے، لیکن ورلڈ کپ میں افغانستان سے ہارنے پر بہت افسوس ہوا اور اس رات میں سو نہیں سکا تھا اور پوری رات جاگتا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عثمان خان سے متعلق اہم فیصلہ

کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بتایا کہ محنت اور لگن کامیابی کی بنیاد ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیرئیر کی ابتدا میں منصور رانا، علی ضیا اور اعجاز احمد نے بہت مدد کی۔

کپتان بابراعظم نے مزید بتایا کہ کپتانی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میں ہمیشہ سب کو ساتھ لے کرچلتا ہوں، انہوں نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ اپنی بیٹنگ اور کپتانی کو الگ الگ رکھتا ہوں۔

انہوں نے اپنے والد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جن رن آؤٹ ہوتا ہوں تو والد مجھ پر بہت زیادہ ناراض ہوتے ہیں، کیوں کہ انکو کسی کا بھی رن آؤٹ ہونا پسند نہیں آتا۔

آئندہ آنے والے ورلڈکپ سے متعلق سوال پر بابراعظم عزم کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ انشاءاللہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا کی حالیہ فٹبال رینکنگ میں پاکستان کا افسوسناک نمبر

اپنی پسندیدہ ٹیم سے متعلق سوال پر بابراعظم نے جواب دیا کہ پاکستان کے بعد میری دوسری پسندیدہ ٹیم نیوزی لینڈ کی ہے اور کین ولیم سن کی کورڈرائیو بہت زیادہ پسند ہے، باؤلرز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز سب سے زیادہ مشکل باؤلر ہیں۔

شادی سے متعلق سوال پر کپتان بابراعظم بولے کے فی الحال شادی کا کوئی پلان نہیں ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں شیروانی دیکھنے والی خبر درست نہیں بلکہ جھوٹی خبر ہے۔

Share With:
Rate This Article