Homeکھیلمحمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنیکی ویڈیو وائرل

محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنیکی ویڈیو وائرل

محمد رضوان

محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنیکی ویڈیو وائرل

لاہور:(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں گذشتہ روز نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں پاکستانی بیٹر اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں جب نیدرلینڈز کی اننگز جاری تھی تو میچ کے درمیان پانی کا وقفہ ہوا جس میں محمد رضوان نے گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خیال رہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ جب رضوان نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی ہے، اس سے قبل 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان اور بھارت میچ کے دوران بھی محمد رضوان نے گراؤنڈ میں نماز ادا کی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انڈیا میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی تھی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 205 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح سمیٹی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کیخلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئی تھی۔ نیدرلینڈ کے گیند بازوں نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستانی بیٹرز شروعات میں مشکلات کا شکار نظر آئے، پاکستان کے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر بیٹر فخر زمان تھے جو پندرہ گیندوں پر صرف 12 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہیں لوگن وین بیک نے واپسی کی راہ دکھائی۔

اس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیروکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور اٹھارہ گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف پانچ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ان کی وکٹ کولن ایکرمین کے حصے میں آئی جبکہ ثاقب ذوالفقار نے ان کا کیچ لیا، تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر امام الحق تھے جو انیس گیندوں پر 15 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ یہ وکٹ پال وین میکرین نے حاصل کی جبکہ ان کا کیچ بھی ثاقب ذوالفقار نے پکڑا۔

اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے اپنی ٹیم کو سہارا دیااورناصرف سکورآگے بڑھایا بلکہ اپنی نصف سنچریاںبھی مکمل کیں۔چوتھے آؤٹ ہونیوالے بیٹرسعود شکیل تھے جو 68 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ان کی وکٹ آریان دت نے لی جبکہ کیچ ثاقب ذوالفقار نے ہی پکڑا۔

محمد رضوان نے بھی اپنی وکٹ 68 رنز بنا کر گنوائی تاہم انہوں نے بیٹرافتخار احمد کیساتھ ٹیم کا اسکور 182 رنز تک پہنچایا۔ بعد ازاں افتخار احمد صرف 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان اور محمد نواز نے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں چونسٹھ رنز کا اضافہ کر کے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے نکال کر اس کا اسکور 252 تک پہنچایا۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ چوالیسویں اوور میں گری جب شاداب خان چونتیس گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کا اسکور 267 رنز تھا جب آل رائونڈرمحمد نواز 43 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 267 رنز پرنو کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور اسکور 286 رنز تک پہنچا دیا۔ تاہم 49 ویں اوور کی آخری گیند پر قومی ٹیم 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی طرف سے بسی ڈی لیڈ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں اپنے نام کیں، انہوں نے اپنے نو اوورز میں باسٹھ رن دیے جبکہ کولن ایکرمین نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی اننگز کا آغاز اچھا آغاز کیا او ر پہلے پانچ اووروں میں پاکستانی گیند بازوں کو پریشان کیے رکھا اور بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے آل رائونڈرحسن علی نے اس موقع پر پاکستان کو کامیابی دلائی اور میکس او ڈوڈ کو آؤٹ کر دیا۔

اس کے بعد 12 ویں اوور میں افتخار احمد نے پہلی ہی گیند پر ایکریمین کو آئوٹ کر دیا۔ حارث رؤف کو وکٹ کیلئے کافی انتظار کرنا پڑا اور ستائیسویں اوور کی دوسری گیند پر تیجا نیدا مانورو کو کیچ آئوٹ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے اسکاٹ ایڈورڈز کو بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین لوٹا دیا۔ تاہم ان کی ہیٹ ٹرک کا موقع ضائع ہو گیا جب افتخار احمد نے آصف ذوالفقار کا ایک آسان کیچ نہیں پکڑا اور گیند گرا دیا۔

Share With:
Rate This Article