Homeتازہ ترینفرحان اور عروہ کے ہاں 7 سال بعد بچے کی پیدائش متوقع

فرحان اور عروہ کے ہاں 7 سال بعد بچے کی پیدائش متوقع

معروف گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

فرحان اور عروہ کے ہاں 7 سال بعد بچے کی پیدائش متوقع

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔


کالے جوڑے میں ملبوس عروہ حسین اور فرحان سعید نے نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنائی۔


عروہ حسین اور فرحان سعید نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ کی شب اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ کہ وہ جلد دوسے تین ہونے جا رہے ہیں۔ جوڑے نے تصویر کے کپشن میں لکھا کہ ‘ آپ رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ’

اداکارہ عروہ حسین کی جانب سے پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد نہ صرف مداحوں بلکہ ساتھی شوبز ستاروں نے بھی جوڑے کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔


اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ ‘کیا واقعی، ماشااللہ مبارک ہو،’ ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ ‘ یہ بہت اچھی خبر ہے، مولا نظر سے بچائے۔ اداکارہ عروہ حسین کی بہن ماوار حسین نے لکھا کہ ‘ ماشاء اللہ، الحمداللہ’۔

اس کے علاوہ کنزہ ہاشمی، صبور علی، یشما گل، سارہ خان، زارا نور عباس، غنا علی، منال خان، مریم نفیس، ںادیہ حسین اور دیگر نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


یاد رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔


تاہم 2020 کے آخر میں دونوں کے درمیان علیحدگی خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں اور گزشتہ تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔

گزشتہ تین سال کے دوران طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنے تعلقات پر بات کرنے سے بھی گریز کیا اور کبھی دونوں نے طلاق یا علیحدگی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔


بعد ازاں عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسی تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دونوں اہم مواقعوں پر اپنی خوبصورت تصاویر جاری کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے آئے ہیں۔

Share With:
Rate This Article