Homeکھیلکرکٹ ورلڈ کپ 2023 : بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 : بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 : بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دھرم شالا (ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا، افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوورز میں 156 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کے بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش نے 157 رنز کا ہدف 35 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا، بنگلہ دیش کے مہدی حسن 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نجم الحسین 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کے فضل حق فاروقی اور نوین الحق ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے، اس سے قبل افغان ٹیم 38 ویں اوورز میں 156 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Afghanistan vs Bangladeshا Live Score Updates – Cricket World Cup 2023

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ابراہیم زدران اور عظمت عمرزائی نے 22،22 رنز بنائے، رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 18،18 رنز بنا سکے۔ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں افغانستان کے اوپنرز رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم شکیب الحسن نے پارٹنرشپ کا خاتمہ کرتے ہوئے زردان کو 22 رنز پر چلتا کیا۔

رحمٰن اللہ گرباز کا ساتھ دینے رحمت شاہ کریز پر پہنچے، جنہوں نے 15 اوور کے اختتام تک ٹیم کے اسکور کو 83 رنز تک پہنچایا، تاہم رحمت شاہ 18 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے، افغانستان نے 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے، اس موقع پر رحمٰن اللہ گرباز ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بیٹنگ کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے حشمت اللہ کو 18 رنز پر چلتا کیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں افغانستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، جب مستفیض الرحمٰن نے سیٹ بیٹر گرباز کا کام تمام کیا، وہ 47 رنز بنا کر تنزید حسن کو کیچ دے بیٹھے۔

شکیب الحسن نے اچھی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نجیب اللہ زردان کو بولڈ کر دیا، وہ صرف پانچ رنز بنا سکے۔ اگلے ہی اوور کی آخری گیند پر تسکین احمد نے افغان آل راؤنڈر محمد نبی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، وہ 6 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن سب سے کامیاب باؤلر رہیں، جنہوں نے 6 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم بھارت میں ہیں اور پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان جبکہ دوسرا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں آج کے دن کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش ٹیم میں کپتان شکیب الحسن، لٹن داس اور تنزید حسن، نجم الحسین شانتو، مہدی حسن مرزا، مشفیق الرحیم، توحید حیدر، محمود اللہ، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمن شامل ہیں ۔

افغان ٹیم میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق اور فضل الرحمان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز انڈیا میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی تھی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 205 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں 81 رنز سے فتح سمیٹی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کیخلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انتہائی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پوری ٹیم 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹ گئی تھی۔ نیدرلینڈ کے گیند بازوں نے لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article