Homeتازہ ترینمحمد رضوان نےسخاوت کی بڑی مثال قائم کردی

محمد رضوان نےسخاوت کی بڑی مثال قائم کردی

محمد رضوان نےسخاوت کی بڑی مثال قائم کردی

کراچی:(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے پریکٹس کیلئے آنے والےآف اسپنر کو خواہش کرنے پر جوتے تحفے میں دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے جاری کیمپ میں مایہ نازبلے باز محمد رضوان نے انڈر 16میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آف اسپنر عبد الہادی کو آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا لیکن عبد الہادی محمد رضوان کو آئوٹ کرنے کے اس چیلنج میں کامیاب نہ ہوسکے لیکن جب کیمپ ختم ہوا تومحمد رضوان نےشرط جیت جانے کے باوجود آف اسپنر عبدالہادی کو اپنے جوتے گفٹ کردیے۔

محمد رضوان کی جانب سے تحفے میں دئیے جانے والے جوتے 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کے ہیں۔کراچی سے تعلق رکھنے والےانڈر 16 کے آف اسپنر عبد الہادی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ان کے جوتے پھٹے ہوئے تھے جس پر انہوں نے ضرورت کے تحت محمد رضوان سے جوتے مانگے جس پر رضوان نے جوتے حاصل کرنے کے لیے انہیں آؤٹ کرنے کا چیلنج دیا۔

عبد الہادی کے مطابق وہ چیلنج تو پورا نہیں کرسکے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مجھے جوتے گفٹ کیے جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔کیمپ کے اختتام پر پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ بریڈ برن نے پریکٹس کےلیے آنے والے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دیتے ہوئے ان کے ساتھ تصویر بھی لی۔

Share With:
Rate This Article