Homeتازہ ترینساوتھ ایشین بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی باڈی بلڈرز نے تمغے جیت لیے

ساوتھ ایشین بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی باڈی بلڈرز نے تمغے جیت لیے

ساوتھ ایشین بلڈنگ چیمپئن شپ: پاکستانی باڈی بلڈرز نے تمغے جیت لیے

مالدیپ: (سنونیوز) ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان کے تینوں باڈی بلڈرز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں جاری ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں پاکستان نے ایک گولڈ اور دو برانز میڈلز اپنے نام کیے، پاکستان کے شہزاد قریشی نے80 کلوگرام کٹیگری میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر مالدیپ میں پاکستان کا قومی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم سر بلندکردیا۔

شہزاد قریشی نے گزشتہ ایونٹ میں بِھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ پاکستان کے ابراہیم خان نے 75 کلوگرام جونئیرکٹیگری میں برانز میڈل جبکہ پاکستان کے شاہد اللہ نے 70 کلوگرام میں برانز میڈل حاصل کیا ۔  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انورنے تینوں بلڈزر کو شاباشی دیتے ہوئے انہیں خوب سراہا۔مالدیپ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور مالدیپ کے وزیر کھیل بھی ایونٹ کے موقع پر موجود تھے۔

Share With:
Rate This Article