Homeتازہ ترینغربت کے ہاتھوں تنگ شخص نے بیوی اور بچوں کو زہر دے دیا

غربت کے ہاتھوں تنگ شخص نے بیوی اور بچوں کو زہر دے دیا

Death

غربت کے ہاتھوں تنگ شخص نے بیوی اور بچوں کو زہر دے دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (سنو نیوز) غربت اور مہنگائی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، غربت کے ہاتھوں تنگ شخص نے اپنی بیوی اور بچوں کو زہر دیے دیا، 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے مؤقف دیا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر چائے میں زہر ملا کر بیوی اور بچوں کو پلایا جس کو پینے کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کچے کے ڈاکو کنٹرول سےباہر:35لاکھ تاوان کےعوض مغوی رہا

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی سمیت 5 بچوں کو زہر دیا تھا، جس کے باعث 4 بچے جان کی بازی ہار گئے، زہریلی چائے پینے سے 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوا ہے۔

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ متاثرہ خاندن اکثر اوقات معاشی تنگدستی اور بچیوں کے رشتے کی وجہ سے اکثر لڑتا جھگڑتا رہتا تھا، پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مبینہ طور پر زہر دینے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

Share With:
Rate This Article